آرگنائزیشن اسٹرکچر

بھارت كی منفرد شناخت اتھارٹی (آتھرٹی / یو آئی ڈی اے آئی) نئی دہلی میں اس كا ہیڈ كارٹر(ایچ كیو) اور آٹھ علاقائی دفاتر (آر اوایس) ملك بھر میں ہیں۔ یو آئی ڈی اے آئی كے دو ڈیٹا سینٹرز ہیں، اُس میں ایك ہیبل (بینگلورو) جو كرناٹك میں ہے اور دوسرا منیسر (گڑ گاؤں) جو ہریانہ میں ہیں۔

اتھارٹی کی تشکیل

اتھارٹی ایک چیئرپرسن كو جز وقتی بنیاد پر مقرر كیا ، دو جز وقتی اراکین اور جو اتھارٹی کے رکن سیکریٹری ہوں گے ایک چیف ایگزیکٹو آفیسر پر مشتمل ہوتا ہیں۔

شری جے ستیہ نارائن، آئی اے ایس (ریٹائرڈ) (۱۹۷۷، اے پی عملہ (كیڈر)) كو جز وقتی چیئرمین كی حیثیت سے مقرر كیا گیا ہے ۔

شری راجیش جین، نیٹ كور سلوشنز كے بانی اور مینیجنگ ڈائریكٹر ہے اور ڈاكٹر آنند دیش پانڈے ، پرسسٹنٹ سسٹم كے بانی، چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریكٹر كو (یو آئی ڈی آے آئی ) میں جز وقتی رکن کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ئی او)، ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے، آئی اے ایس (۱۹۸۴ ، مہاراشٹرعملہ (كیڈر)) ، اتھارٹی کے قانونی نمائندے اور انتظامی سربراہ ہیں۔

ہیڈ كارٹر(ایچ كیو)

ہیڈ كوارٹرز میں سی ئی او كو سات ڈیپٹی ڈائریكٹر جنرل (ڈی ڈی جی) ، بھارت سركار كے جوائنٹ سیكریٹری سطح كے افسران ، یو آئی ڈی اے آئی كے متعدد شعبوں كے انچارج كے ذریعے سے مدد كی جاتی ہے۔ ڈی ڈی جی كو اسسٹنٹ ڈائریكٹر جنرل (اے ڈی جی) ، ڈپٹی ڈائریكٹر، سیكشن افسراور اسسٹنٹ سیكشن افسر مدد كرتے ہیں۔ ہیڈ كوارٹرز كے كُل ۱۲۷ افسران اور عملے كے اركان كی تعداد منظور كی گئی ہے جس میں اكاؤنٹس اور آئی ٹی شعبے بھی شامل ہیں۔

علاقائی دفاتر (آر او ایس)

یو آئی ڈی اے آئی كے آٹھ علاقائی دفاتر میں سے ہر ایك كی ڈپٹی ڈائریكٹر جنرل (ڈی ڈی جی) كے ذریعے سے سربراہی كی گئی ہےاور ان كی حمایت اسسٹنٹ ڈائریكٹر جنرل ، ڈپٹی ڈائریكٹر، سیكشن افسر، اسسٹنٹ سیكشن افسر ، سینیئراكاؤنٹ افسر، اكاؤنٹنٹ اور ذاتی ملازمین پر مشتمل ہوتی ہیں۔

علاقائی دفاتر كی فہرست جو ریاستوں اور متحدہ قومی علاقوں كے دائرہ اختیار كے تحت پر مشتمل مندرجہ ذیل ہیں :

علاقائی دفاتر (آر او ایس)

آر او كے تحت ریاستیں اور متحدہ قومی علاقے

آر او بنگلور

كرناٹك، كیرالا، تامل ناڈو، پانڈیچیری، لكشدیپ

آر او چندی گڑھ

جموں و كشمیر، پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش اور یو ٹی چندی گڑھ

آر او دہلی

اتراكھنڈ، مدھیہ پردیش، دہلی اور راجستھان

آر او گو ہاٹی

آسام ، ارونا چل پردیش، میگھالیہ، منی پور، ناگا لینڈ، میزورم، تری پورہ اور سكّم

آر او حیدرآباد

آندھرا پردیش، تلنگانہ، اُڑیسہ، چھتیس گڑھ، انڈمان اور نیكوبار

آر او لكھنؤ

اُتر پردیش

آر او ممبئی

گجرات، مہاراشٹر، گوا، دادر اور نگر حویلی، دمن اور دیو

آر او رانچی

بہار، جھاڑ كھنڈ، اور مغربی بنگال